عوام پر ایک اور بوجھ،ایل این جی 28فیصد تک مہنگی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اوگرانے مئی کےلئے ایل این جی کی قیمتوں میں 28 فیصد تک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کےلئے ایل این جی کی قیمت میں3.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا،نئی قیمت16.04ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ۔

سوئی ناردرن سسٹم کےلئے قیمت 3.43 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو بڑھی،نئی قیمت 16.98ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی،ذرائع کے مطابق اتھارٹی کے فیصلے میں تاخیر کی وجہ سے مئی کی قیمتوں کے تعین میں غیر معمولی تاخیر ہوئی ۔