واسا او پی ایس ڈائریکٹر ایڈمن کی نااہلی، حاضری چیکنگ رپورٹ کی تصدیق کے بغیر ملازمین معطل

لاہور (قمر عباس نقوی) واسا آن پے سکیل ڈائریکٹر ایڈمن کی نا اہلی، مستقل و عارضی ملازمین کی حاضری کی چیکنگ پر مامور ٹیم کی رپورٹ کی تصدیق کئے بغیر معطلی اور برخاست کے احکامات، شفافیت مشکوک، مصری شاہ سب ڈویژن کی طرف سے چند ماہ قبل سینی ٹیشن ورکر کی غیر حاضر ی کی بنیاد پر معطلی کے احکامات جاری کر دیے گئے۔پنجاب حکومت کے ویژن پر سرکاری ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے ویژن پر واسا لاہور میں شعبہ ایڈمن کے آن پے سکیل ڈائریکٹر ایڈمن کی جانب سے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی جو کہ مستقل اور عارضی ملازمین کو مختلف شعبہ جات میں تفویض کی گئی سرکاری ذمہ داریوں کو یقینی بنانے اور حاضر اور غیر حاضر سٹاف کی چیکنگ پر ٹاﺅن کے مطابق ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کہ دفترز اور فیلڈ میں کام کرنے والے ملازمین کو چیک کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے واسا راوی ٹاﺅن میں تفویض کی گئی چیکنگ ٹیم کی جانب سے 17اپریل 2026کو مصری شاہ سب ڈویژن میں چیکنگ کی گئی اس دوران غیر حاضر کلریکل اور فیلڈ سٹاف اور آپریٹرز کی رپورٹ کی گئی تھی جو کہ جونیئر کلرک ایڈمن کی چیکنگ کے نتیجہ میں تیار ہوئی اس کی بنیاد پر آن پے سکیل ڈائریکٹر ایڈمن کی جانب سے تصدیق کئے بغیر مصری شاہ سب ڈویژن کے 15 مختلف نوعیت کے ملازمین کو 11مئی 2026کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے جس میں آن پے سکیل ڈائریکٹر ایڈمن نے نا اہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصری شاہ سب ڈویژن کی جاری ہونے والے معطلی احکامات کے سریل نمبر 15والے ملازم جو کہ چند ماہ قبل ریٹائرڈ محمد شفیق ٹکٹ نمبر 9195-2ایس پی او کی رپورٹ کے مطابق ڈیوٹی پہلی شفٹ میں جناح پارک ٹیوب ویل پر ظاہر کی گئی اور 11بجے صبح چیکنگ کا وقت بتایا گیا تھا جس میں ریٹائر ہو جانے والے ملازم کو غیر حاضر کرتے ہوئے جبکہ سریل نمبر 1پر خاتون جونئیر کلرک ٹکٹ نمبر20688مصری شاہ آفس ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق خاتون کلرک میڈیکل لیو پر ہیں جبکہ اس کو بھی غیر حاضر ظاہر کرتے ہوئے معطل کر دیا گیا جو کہ متعلقہ ٹیم کی غلط رپورٹنگ اور مجاز اتھارٹی کی نا اہلی اور شفافیت پر سوالیہ نشان پیدا ہو رہے ہیں جو کہ 11مئی 2026کو مصری شاہ سب ڈویژن کے ملازمین کو غیر حاضری کی بنیاد پر معطلی کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔ آن پے سکیل ڈائریکٹر ایڈمن واسا لاہور وسیم احمد سے موقف لینے کی خاطر رابطہ کیا گیا اور وٹس ایپ میسج بھی کیا جس پر ان کی جانب سے موقف نہیں دیا گیا۔