مستحق ،نادار افراد کو بروقت سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وفد میںخالد مقبول صدیقی ،فاروق ستار، سید امین الحق اور جاوید حنیف شامل تھے، ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار ،مشیر وزیراعظم رانا ثنابھی شریک رہے،ایم کیو ایم وفد نے وفاقی بجٹ پر تجاویز پیش کیں، ملاقات میں سیاسی صورتحال، وفاقی حکومت کے تحت سندھ و کراچی میں عوامی فلاحی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،شہباز شریف نے کہا ایم کیو ایم وفاقی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے،عوامی فلاح کے ہر اقدام میں ساتھ دیا،متعلقہ حکام ایم کیو ایم کی بجٹ تجاویز پر غور اور قابل عمل و جامع لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کریں،دریں اثنا اندورنی کہانی کے مطابق ایم کیوایم رہنماوں کی وزیراعظم سے کسی بھی آئینی ترمیم پر بات نہیں ہوئی،ایم کیوایم رہنماو¿ں نے آئندہ بجٹ میں ٹیکس ریلیف ،کراچی پیکیج ، کے فور پرتبادلہ خیال کیا،وزیراعظم نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی پیکیج پر غور کی یقین دہانی کرائی،دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف سے منیجنگ ڈائریکٹر بیت المال کیپٹن (ر) شاہین بٹ نے ملاقات کی، ایم ڈی بیت المال نے وزیر اعظم کو ادارے کی کارکردگی پر جائزہ پیش کیا،شہباز شریف نے کہا مستحق ،نادار افراد کو بروقت سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے،بیت المال میں درخواستوں پر عملدرآمد تیز،جمع کرانے کے طریقہ کار کو مزید سہل بنایاجائے۔