اچھا کام کرنےوالے افسر کو تبدیل کردیا جاتا ہے:اسلام آباد ہائیکورٹ


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) تعلیمی اداروں میں منشیات خاتمہ کیس میں ایچ ای سی سے اقدامات کی رپورٹ طلب،اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت تعلیم کو ہدایت منشیات کے خاتمے رولز وفاقی حکومت سے منظور کرائے جائیں،عدالت نے ایچ ای سی کو مانیٹرنگ کمیٹی میں اے این ایف اور پولیس کو شامل کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

سماعت کے دوران منشیات کیس میں گرفتار انمول پنکی کیس کا بھی تذکرہ کیا گیا، وکیل درخواست گزار کاشف ملک نے موقف اختیار کیا کراچی میں زیر سماعت ایک کیس میں رائیڈرز اور ڈیلیوری بوائز کے منشیات کی ترسیل میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ۔

جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دئیے وہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں منشیات رائیڈرز اور ڈیلیوری بوائز کے ذریعے منتقل ہوتی ہے،ایچ ای سی حکام نے عدالت کو بتایا تعلیمی اداروں میں ڈیلیوری بوائز اور رائیڈرز کےلئے مخصوص جگہ مختص کردی گئی اور ہر آنے والے کی چیکنگ بھی کی جاتی ہے،جسٹس انعام امین منہاس نے ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا جو افسر اچھا کام کر رہا ہو اسے تبدیل کردیا جاتا ہے،عدالت نے میڈیا کو بھی منشیات کے خلاف پرائم ٹائم آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے پیمرا سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت جون کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی۔