سلہٹ ٹیسٹ ، بنگلہ دیش کی میچ پر گرفت مضبوط، پاکستان دباو کا شکار

سلہٹ (مشرق نیوز) سلہٹ میں پاکستان کیخلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔ بنگلہ دیش کی دوسری اننگز میں پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے، بنگلا دیشی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنالئے ہیں۔

میچ میں بنگلہ دیش کو پاکستان کیخلاف 250 رنز کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے کپتان نجم الحسن شانتو اور مشفق الرحیم نے 110 رنز تین وکٹوں کے ساتھ تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔

115 کے مجموعی سکور پر بنگلہ دیش کو چوتھا نقصان اٹھانا پڑا جب نجم الحسن شانتو 15 رنز بناکر خرم شہزاد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔