ملک بھر کے شہریوں کیلئے کریکٹر سرٹیفکیٹ کا نظام یکساں

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) بیرون ملک جانے والوں ، ملازمت کے امیدواروں کی آسانی کیلئے پہلی بار ملک بھر کے شہریوں کیلئے کریکٹر سرٹیفکیٹ کا نظام یکساں کر دیا گیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کا ڈیٹا یکجا کر دیا گیا، اب شہریوں کو الگ الگ صوبوں کے بجائے صرف نیشنل پولیس بیورو سے ہی سرٹیفکیٹ لینا پڑے گا، نیشنل پولیس بیورو میں پاکستانیوں کا مرکزی ریکارڈ محفوظ کر لیا گیا۔

ملک بھر کے شہریوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ ایک جگہ سے جاری ہوگا،پولیس ویری فکیشن کا پیچیدہ عمل اب تیز اور مرکزی نظام سے منسلک ہوگیا، شہری گھر بیٹھے آن لائن پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے، ملک بھر کا پولیس ریکارڈ پہلی بار ایک ڈیٹا بیس میں شامل کر دیا گیا، اقدام سے بیرون ملک جانے والوں اور ملازمت کے امیدواروں کیلئے بڑی آسانی ہوگی۔