آپریشن غضب للحق، 796 دہشتگرد جہنم واصل، 286 چوکیاں تباہ، 44 پر قبضہ


اسلام آباد :(بیورورپورٹ)آپریشن غضب للحق میں796 فتنہ الخوارج و افغان طالبان ہلاک، 1043 زخمی ، وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تفصیلات جاری کردیں۔

اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا افغان طالبان رجیم کی 286 چوکیوں کو تباہ ،44 پر قبضہ کرلیا، ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، توپیں اور ڈرون تباہ کیے گئے،افغانستان بھر میں 81 دہشتگردوں ،سہولت کاروں کے ٹھکانوں کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا 3 اپریل کی رات غلام خان سیکٹر میں سرحدی چوکی پر حملے کی کوشش کو مکمل طور پر ناکام بنایا گیا، افغان طالبان، فتنہ الخوارج کو بھاری جانی نقصان پہنچا،37 ہلاک، 80 سے زائد زخمی ہوئے۔