اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر سردار یوسف نے کہاہے انتظامات مکمل کرلیے،حج پروازیں 18 اپریل سے شروع ہوں گی،ایک لاکھ 80 ہزار حجاج کرام کےلئے کوئی اضافی خرچ نہیں کیا جائے گا،موجودہ سروسز کےساتھ نیا لاہور روٹ بھی شامل کر دیا۔
سردار یوسف نے کہارواں سال ایک لاکھ 80 ہزار زائرین حج ادا کریں گے، ایک لاکھ 20 ہزار سرکاری کوٹے اور 60 ہزار پرائیویٹ انتظامات کے ذریعے شامل ہیں،تمام زائرین کو منصفانہ مواقع میسر آئیں گے، وزارت مذہبی امور پرائیویٹ کمپنیوں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے گی تاکہ عمرہ سروسز، رہائش، کھانے پینے اور ٹرانسپورٹ کو منظم کیا جا سکے۔
حج پروازیں 18 اپریل سے شروع ہوں گی، وفاقی وزیر



















