سیالکوٹ: (بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے پاکستان کو خطے میں نئی جنگ کے اثرات کا طویل عرصے تک سامنا کرنا پڑےگا۔
ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ایران، اسرائیل جنگ کے اثرات سے نمٹنے کےلئے کئی کھرب کی ضرورت پڑے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی توجہ سے شہر میں ترقیاتی کاموں کا پیکیج دیا ،3سالوں میں شہر اقبال کی شکل و صورت میں واضح تبدیلی آئے گی،ترقی کا سفر مریم نواز کی قیادت میں جاری رہےگا۔
وزیر دفاع نے کہا تاریخی ورثے کی بحالی کےلئے قلعہ سیالکوٹ پر 30کروڑ کی لاگت سے پارک ، اقبال منزل کی اپ گریڈیشن پر 10کروڑ خرچ کیے جائیں گے،380ڈسپوزل سٹیشنز کی تعمیر سے نکاسی آب کے مسائل حل ہوں گے۔
پاکستان کو جنگ کے اثرات کا طویل عرصے تک سامنا کرنا پڑےگا،خواجہ آصف



















