بلوچستان میں مارکیٹوں ،شادی ہالز،ریسٹورنٹس کے اوقات محدود

کوئٹہ (بیورورپورٹ)توانائی تحفظ اقدامات کے تحت بلوچستان حکومت نے بازاروں، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کے اوقات محدود کردئیے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بازار،شاپنگ سینٹرز رات 8 بجے تک بند ،فارمیسی، تندور ،بیکریوں کو استثنیٰ ہوگا،شادی ہالز، ضیافت کے مقامات،شادی تقریبات کو رات 10 بجے تک ختم کر نا ہوگا۔

محکمہ داخلہ نے کہا اقدامات کا مقصد عوام پر بوجھ کو کم کرتے ہوئے توانائی کا تحفظ کرنا ہے، ضلعی حکام و قانون نافذ کرنےوالے اداروں کو سختی سے نفاذ کو یقینی بنانے کا حکم دےدیا۔