اسلام آباد (مشرق نیوز) صدرآصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نےشہیدذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر اپنے پیغام میں انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا،آئین،جمہوریت اور عوامی خدمات میں ان کے کلیدی کردار کو سراہا۔
صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ 1973کا آئین بھٹو دورکی بڑی کامیابی ہے اور جمہوریت کی مضبوطی انصاف سے مشروط ہے، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے مطابق ذوالفقارعلی بھٹو کو منصفانہ ٹرائل نہیں ملا، قانونی تقاضے نظرانداز کئے گئے اور اپیل کا حق متاثر ہوا، صدر نے زور دیا کہ اداروں کو قانون اورانصاف کی پاسداری کرنی ہوگی اور بے نظیر بھٹو کی جمہوری جدوجہد کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کوملکی ترقی اور مضبوط دفاع میں گرانقدر خدمات کیلئے یادکرتے ہوئے کہا کہ آئین کی تیاری اورمنظوری میں انکا تعمیری کردار اورپارلیمانی نظام میں مضبوطی جمہوریت کی بنیاد ہیں،انہوں نے عوام کے بنیادی مسائل کے حل میں بھٹو کی کوششوں کو بھی سراہا اور انکی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔
1973ءکا آئین بھٹو دورکی بڑی کامیابی ہے : صدر، وزیراعظم کا خراج تحسین



















