بنوں،اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بنوں کے تھانہ ڈومیل پر خوارج کا بزدلانہ خودکش حملہ ناکام ، 10 شہری شہید ،4 زخمی ہو گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بمبارنے تھانے کے باہر سول آبادی کو نشانہ بنا یا، شہید ہونے والوں میں7 خواتین ، بچہ اور2مرد شامل ہیں،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، بہترین حفاظتی اقدامات کی بدولت حملہ ناکام ہوا لیکن خوارج کی بزدلی کی وجہ سے عام آبادی کو نقصان اٹھانا پڑا،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےکر ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن شروع کر دیا،سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا آخری دہشتگرد کے خاتمے تک نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔
دوسری جانب صدر،وزیراعظم،وزیر داخلہ نے قیمتی جانوں کے نقصان پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاقومی عزم غیر متزلزل ،ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کریں گے۔
بنوں ،تھانہ ڈومیل پر خوارج کا بزدلانہ خودکش حملہ ناکام، 10 شہری شہید،4زخمی



















