بال ٹمپرنگ کیس میں قومی کرکٹر فخر زمان کی اپیل مسترد


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پی سی بی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے بال ٹمپرنگ کیس میں قومی کرکٹر فخر زمان کی اپیل مسترد کر دی ۔

پروفیسر جاوید ملک ودیگر نے اپیل پر سماعت کی، کمیٹی نے تمام شواہد کا جائزہ لینے اور متعلقہ افراد کا موقف سننے کے بعد اپیل کو مسترد کرتے ہوئے میچ ریفری روشن ماہنامہ کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

فخر زمان اب ملتان سلطانز ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف آئندہ میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے،ٹیکنیکل کمیٹی کا فیصلہ حتمی اور تمام فریقین کےلئے لازم ہوگا۔