خلیل الرحمن قمر کے ڈرامے اب ناقابل برداشت ہو گئے: نادیہ خان

لاہور (مشرق نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر پہلے اچھے ڈرامے لکھتے تھے لیکن اب ان کے ڈرامے ناقابل برداشت ہو گئے ہیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خان کا کہنا ہے کہ خلیل الرحمن قمر پہلے بہت شاندار لکھتے تھے لیکن اب میں یہی کہوں گی کہ جب بھی آپ ڈرامہ لکھیں تو خواتین کو مثبت انداز میں پیش کریں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو اس قدر منفی انداز میں نہ دکھائیں، ہم جیسے لوگوں کیلئے جو ڈراموں کو ریویو کرنے کیلئے تین بار دیکھتے ہیں، یہ ناقابل برداشت ہو جاتا ہے کیونکہ وہ جملے بار بار سننے پڑتے ہیں، اس لئے براہ کرم خواتین کو مثبت روشنی میں پیش کریں۔