جوا ایپ کیس،رجب بٹ ،ندیم نانی والا کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور (کورٹ رپوٹر)آن لائن جوا ایپ کی پروموشن کیس میں عدالت نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانتوں میں 6 مارچ تک توسیع کردی ۔

ایڈیشنل سیشن جج منصور قریشی نے 3ملزموں کی عبوری ضمانت درخواستوں پر سماعت کی،عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رجب بٹ ،ندیم کو حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دےدی،دونوں یوٹیوبر حاضری لگا کر کمرہ عدالت سے چلے گئے۔