عمران کو پمز لے جانے کی تصدیق،آنکھوں کا معائنہ،مکمل صحتمند ہیں:عطا تارڑ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءتارڑ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خبروں کی وضاحت کر دی، عطاءتارڑ نے کہا عمران خان بالکل تندرست ہیں، ہفتے کی رات پمز میں معمول کا طبی معائنہ ہوا، ماہرین نے کہا بانی کو پمز لے جانا ضروری ہے، طبی ماہرین کی ہدایت پر بانی پی ٹی آئی کو پمز لے جایا گیا،آنکھوں کے طبی ماہرین نے بانی کا اڈیالہ جیل میں معائنہ کیا، عمران خان کا پمز میں 20 منٹ تک آنکھوں کا معائنہ کیا گیا،وفاقی وزیر نے کہا بانی پی ٹی آئی کی تحریری رضا مندی کے بعد تمام کارروائی ہوئی، وہ بالکل تندرست ہیں، ان کی رضا مندی کے بعد ہی واپس اڈیالہ منتقل کر دیا گیا، تمام قیدیوں کو ڈاکٹر تک رسائی کی اجازت دی جاتی ہے۔