واشنگٹن:(بیورورپورٹ)اداکارہ ملیکا شیراوت کی وائٹ ہاوس میں انٹری نے تہلکہ مچا دیا،کرسمس ڈنر کی تصاویر ،ویڈیوز توجہ کا مرکز بن گئیں۔
شیئر کی گئیں تصاویر میں ملیکا شیراوت وائٹ ہاوس کے باہر و داخلی راستے پر پوز دیتی نظر آ رہی ہیں،اداکارہ نے گلابی اومبری لباس زیب تن کیا ،ویڈیوز بھی پوسٹ کیں جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایک تصویر میں تقریب کا باضابطہ دعوت نامہ بھی شامل تھا،پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا وائٹ ہاوس کے کرسمس ڈنر میں مدعو ہونا ناقابل یقین ہے، شکر گزار ہوں۔
دوسری جانب صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایااداکارہ کو خصوصی تقریب میں کس نے مدعو کیا؟،ایک صارف نے لکھا مبارک ہو مگر دعوت کیسے ملی؟ جاننے کا تجسس ہے، ایک اور نے تبصرہ کیا شو آف،واضح رہے تقریب محدود مہمانوں و مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کی شرکت کے باعث خاص اہمیت رکھتی ہے
اداکارہ ملیکا شیراوت کی وائٹ ہاوس میں انٹری نے تہلکہ مچا دیا



















