برطانوی ڈرامہ نگار ٹام سٹوپارڈ 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

لندن: ( ) برطانوی ڈرامہ نگار ٹام سٹوپارڈ88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ٹام کے نمائندے نے بتایا سٹوپارڈ کی زندگی کا پرامن انداز میں اختتام ہوا، سٹوپارڈ کو فکری و منفرد تحریری صلاحیتوں کی بدولت بطور ڈرامہ نگار و سکرین رائٹرعالمی پذیرائی حاصل ہوئی۔

برطانوی ڈرامہ نگار کی سب سے مشہور تخلیق 1998 کی فلم شیکسپیئر ان لو ہے جس کے لیے آسکر اور گولڈن گلوب ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تھیٹر کی زندگی 1960 کی دہائی سے شروع ہوئی ، لکھے مشہور ڈراموں میں لیو پول، دی رئیل تھنگ، آرکیڈیا، روزن کرانٹز شامل ہیں۔

ٹام سٹوپارڈ کے ڈرامے فلسفہ، سیاست، ادب اور انسانی جذبات کا حسین امتزاج مانے جاتے تھے۔

انتقال سے تھیٹر اورادب کے شائقین میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔