IMFرپورٹ میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرائی جائیں، اپوزیشن اتحاد

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اپوزیشن اتحاد نے آئی ایم ایف رپورٹ میں سامنے آنے والی معاشی بے ضابطگیوں پر تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

سابق گورنر سندھ ایم زبیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا حکومتی نمائندے آئی ایم ایف کی رپورٹ پر اپنا موقف سامنے رکھیں، 48 گھنٹوں سے زائد وقت گزر گیا لیکن کسی حکومتی نمائندے کی جانب سے رپورٹ کی تردید نہیں کی گئی،عالمی مالیاتی فنڈ کی شرط تھی رپورٹ جاری ہونے پر اگلی قسط ملے گی۔

ایم زبیر نے کہا حکومت کے پاس رپورٹ کا کوئی جواب نہیں ، دنیا کا کوئی اورملک ہوتا توحکمران جماعت مستعفی ہوجاتی،ملک لوٹنے والوں کولٹکایا جائے، آئی ایم ایف کہتا ہے پاکستان میں اشرافیہ کےلئے پالیسیاں بنائی جاتی ہیں،لوٹ مار کی وجہ سے غریب کو نقصان ہو رہا ہے،آئی ایم ایف نے بتادیا مظلوم لوگ پسے ہوئے ہیں، حکومت جواب دے رپورٹ سچ ہے یا جھوٹ، وزیراعظم قومی اسمبلی میں آکر جواب دیں، شفافیت نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری نہیں آتی۔

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا آئی ایم ایف کہہ رہاپاکستان میں کرپشن ،اداروں کی کارکردگی سیاسی دباو¿ میں آجاتی، احتساب ہونا بہت ضروری ہے،کرپشن یا نظام کوکون ٹھیک کرےگا؟ آئی ایم ایف نے سوالات اٹھا دئیے ،رپورٹ عدالتوں کی دیانت داری پر بھی سوال اٹھارہی ہے،پی ٹی آئی رہنما نے کہا رپورٹ پرنومبر2025 کی تاریخ لکھی ہے، بات کرنے کےلئے اینکرز کے پاس وقت نہیں،بیشترشوگرملیں سیاسی لیڈرشپ کے پاس ہےں، آئی ایم ایف نے26ویں ترمیم پربھی سوالات اٹھائے، رپورٹ کے مطابق انویسٹرڈرتا ہے، سوال ہے رپورٹ میں تاخیر کیوں کی گئی،ہوشربا انکشافات پرسب خاموش ہیں۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا آئی ایم ایف رپورٹ نے حکومتی کرتوت واضح کر دئیے، عالمی مالیاتی فنڈ کی نظر میں حکومتی حیثیت و اوقات سامنے آگئی، 27ویںترمیم کو دنیا نے دیکھ لیا،پنجاب ، سندھ میں پی ٹی ورکرز کو گرفتار کیا گیا، جعلی مینڈیٹ کی حکومت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرا رہی، اسٹیبلشمنٹ کو خوف ہے اڈیالہ کے باہر لوگ آکر حکومت نہ ختم کر دیں،کون سا طوفان آجائیگا اگر سہیل آفریدی خان سے ملاقات کر لیں تو، سہیل آفریدی کو نہ ملوانا صوبائیت کو فروغ دینے کے مترادف ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا سہیل آفریدی کو کچھ کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے،آئی ایم ایف نے کہہ دیا حکومت چلانے میں سیاسی مداخلت ہے،رپورٹ پر چیف جسٹس کو نوٹس لینا چاہیے،پی پی ،ن لیگ کی ملک بھر میں شوگر ملز ہیں، چینی کی قیمت بڑھ رہی اور گنے کا ریٹ کم ہے،پی ٹی آئی آفیشل ایکس اکاﺅنٹ کو پاکستان میں کوئی نہیں چلا رہا ۔