رائزنگ سٹارز ایشیا کپ ،پاکستان شاہینز کی فائنل میں رسائی

دوحہ:(مشرق نیوز)پاکستان شاہینز نے دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا کو5رنزسے شکست دےکر رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

دوحہ میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا،پاکستان شاہینز نے 20اوور میں 9وکٹوں کے نقصان پر 153کامجموعہ سکور بورڈ پر سجایا۔

نعیم 16،معاذ 23،غازی غوری 39،سعد مسعود 22رنز بناکر نمایاں رہے،ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم148رنز تک محدود رہی۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے سفیان مقیم نے 3کھلاڑیوں کاشکار کیا،سعد مسعود 2،احمد دانیا ل ،شاہد عزیز،عبید شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو واپسی کی راہ دکھائی،فائنل میں مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔