آخری ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

راولپنڈی (مشرق نیوز) تیسرے اور آخری ون ڈے میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، فیصل اکرم، شاہین آفریدی، فہیم اشرف اور حسیب اللہ پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

سری لنکن ٹیم کے کپتان چریتھ اسالنکا بیمار ہیں، ان کی جگہ کوشال مینڈس قیادت کررہے ہیں۔ میچ کیلئے سری لنکن ٹیم میں بھی چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

اسکے علاوہ حسیب اللہ تیسرے ایک روزہ میچ میں بطور وکٹ کیپر شامل کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، گرین شرٹس نے پہلے ون ڈے میچ میں 6 رنز اور دوسرے میچ میں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی۔