کے پی میں دہشتگردی خود ساختہ ،وفاق بقایا جات ادا کرے،سہیل آفریدی

لوئر دیر،پشاور:(بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے صوبے میں دہشتگردی خودساختہ شروع کی گئی ، ترقیاتی منصوبوں کےلئے وفاق سے این او سی نہیں مل رہا،3 ہزار ارب بھی نہیں دئیے جارہے۔

لوئردیر میںپاور پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا خیبرپختونخوا سستی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ، بانی کے منصوبوں پر فخر ہے،پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے،ترقیاتی منصوبوں کےلئے این او سی نہ ملنے سے صوبے کو مشکلات کا سامنا ہے،خیبر پختونخوا کو تجربہ گاہ بنا دیاگیا ،وفاق بقایا جات ادا کرے تو صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے،مقامی پاور ہاوسز سے پیدا ہونے والی بجلی صنعتوں کو رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائے گی۔

علاوہ ازیں آئی ایس ایف کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا آئینی راستے پر چل کر لیڈر سے ملنا چاہتے ہیں،کوئی جھکا نہیں سکتا، ابھی آرام سے کھیل رہا ہوں،عوام فیصلہ کریں وزیراعلیٰ کو ٹیسٹ یا ون ڈے کی طرح بیٹنگ کرنی ہے۔