لاہور ٹیسٹ: شان اور امام کی بڑی شراکت، پاکستان کی پوزیشن مستحکم

لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنالئے۔ قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عبداللہ شفیق صرف 2 رنز بنا کر تیسری گیند پر ہی کگیسو ربادا کا شکار بن گئے۔ بعدازاں کپتان شان مسعود اور امام الحق کے درمیان شاندار 161 کی پارٹنرشپ ہوئی۔ بعد میں شان مسعود 76 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے۔ امام الحق 85 اور بابر اعظم 14 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

پاکستانی ٹیم میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، حسن علی، شاہین آفریدی، نعمان علی، ساجد خان شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ ٹیم میں ٹونی ڈی زورزی، ریان رکلٹن، ویان مولڈر، ایڈن مارکرام (کپتان)، ٹرسٹان اسٹبس، ڈیوالڈ بریوس، کائل ویرین، 8 سین متھوسمی، پرینلان سبرائین، کگیسو ربادا، سائمن ہارمرشامل ہیں۔