تبلیغی اجتماع کیلئے آنیوالے غیر ملکی وفود کے ویزا مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے،محسن نقوی


لاہور:(اپنے نمائندے سے)وزیر داخلہ محسن نقوی کا تبلیغی مرکز رائےونڈ کا دورہ ،اکابرین مولانا احمد بٹلر، مولانا عبید خورشید، ڈاکٹر سلیم و دیگر سے ملاقات کی،اکابرین نے نومبر میں ہونےوالے عالمی تبلیغی اجتماع کے انتظامات سے آگاہ کیا۔

محسن نقوی نے تبلیغی جماعت کی دین اسلام کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا بیرون ممالک سے آنے والے وفود کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے اور جہاں بھی ویزے کا مسئلہ درپیش آیا ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا جائےگا،غیر ملکی مہمان معزز ہیں ،ہر سطح پر آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔

مولانا احمد بٹلر نے کہا دین اسلام و انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنانا چاہیے، اللہ پاک کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے میں ہی بھلائی و کامیابی ہے۔