لاہور: (اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے اسرائیلی جارحیت سے عالمی امن کو شدید خطرہ لاحق ہوچکا ،ایران کے عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
دریں اثنامریم نواز نے البینزم سے آگاہی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا البینزم کمزوری نہیں،محض قدرتی تنوع کا حصہ ہے، البینزم کا شکار افراد خوبصورتی کا روشن پہلو ہیں، عزت و تحفظ دینا معاشرتی فریضہ ہے ایسا پنجاب چاہتے ہیں جہاں کسی کو جلد،ظاہری شکل یا پیدائشی فرق کی بنیاد پر کمتر نہ سمجھا جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہاالبینزم سے متاثرہ افراد کےلئے محبت، احترام اور قبولیت کا دائرہ کار مزید وسیع کرنا ہوگا،البینزم کے شکار افراد کے حقوق کی حفاظت اور امتیازی سلوک کے خاتمے کےلئے متحد ہو کر آواز بلند کرنا ضروری ہے۔
ایران پر اسرائیلی جارحیت سے عالمی امن کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا،مریم نواز
















