رائل چیلنجرز کی فتح کے جشن میں بھگدڑ، 12 افراد ہلاک،درجنوں ز خمی
بنگلورو:(ایم این پی)آئی پی ایل میںرائل چیلنجرز کی فتح کے جشن میں بھگدڑ، 12 افراد ہلاک،درجنوں زخمی ہوگئے،رائل چیلنجرز بنگلور کی فتح کا جشن منانے ہزاروں مداح چناسوامی سٹیڈیم پہنچے۔
عینی شاہدین کے مطابق سٹیڈیم کے متعدد دروازوں سے ایک ساتھ داخل ہونے کی کوشش پربھگدڑ مچی ،سڑکوں پر شدید رش کے باعث زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے میں دشواری کا سامنا رہا،پولیس کی بھاری نفری عوامی سیلاب کے آگے بے بس نظر آئی، کئی افراد درختوں پر چڑھ کر یا شاخوں پر بیٹھ کر جشن کی ایک جھلک دیکھنے کی کوشش کرتے دکھائی دئیے۔
ہسپتال پہنچنے میں تاخیر کے باعث 12افراد ہلاک،درجنوں زخمی ہوگئے،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،کرناٹک حکومت نے سکیورٹی خدشات کی بنیاد پرودھان سودھا سے چناسوامی سٹیڈیم تک وکٹری پریڈ منسوخ کر دی ۔
















