آئی پی ایل میں سپاٹ فکسنگ کے خطرات، بھارتی بورڈ نے خبر کردیا

کراچی (مشرق نیوز) حیدر آباد دکن کے مبینہ کاروباری فرد سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کی ٹیموں، پلیئرز، کوچز اور دیگر تمام سٹیک ہولڈر کو آگاہ کرتے ہوئے اس سے محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ بورڈ کے اینٹی کرپشن سکیورٹی یونٹ کے مطابق مذکورہ شخص کے روابط پنٹرز، بکیز اور ماضی میں سزا یافتہ افراد سے دیکھے گئے ہیں، وہ دوبارہ آئی پی ایل میں منفی سرگرمیوں کیلئے کوشش کر سکتے ہیں۔

لیگ سے جڑے تمام آفیشلز اور اسٹاف کو اس سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی ہے، وہ انہیں بیش قیمت تحائف دیکر جھانسے میں اتار سکتا ہے۔ کئی افراد کے ساتھ کاروباری شخص کے قریبی تعلق ہونے کی رپورٹ کی گئی ہے، اسے ٹیم ہوٹل اور دیگر مقامات پر ان کے قریب دیکھا گیا ہے۔