پشاور:(بیورورپورٹ)مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہا ہے عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کاٹاسک نہیں دیا،میڈیا بغیر تصدیق خبریں نشر کرنے سے گریز کرے، ملاقات میں حکومتی معاملات، دہشت گردی اور افغانستان کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، عمران خان نے وزیراعلیٰ کو حکومتی معاملات جبکہ مجھے دہشت گردی اور افغانستان کے مسئلے پرہدایات دیں۔
بیرسٹر سیف نے کہاعمران خان نے واضح طور پر کہا وہ اپنی رہائی اور ذاتی فائدے کےلئے اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی سے بات چیت نہیں کریں گے، عمران خان نے کہا ملک کی معاشی ترقی اور سیاسی استحکام میرے لیے سب سے مقدم ہے،معاشی ترقی سیاسی استحکام کے بغیر ممکن نہیں اس لیے سیاسی استحکام کےلئے پی ٹی آئی کو تسلیم کرنا ہوگا اور اسے دیوار سے لگانے کی کوشش بند کرنا ہوگی، پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے اور تسلیم کرنا ہوگا۔
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کوئی ٹاسک نہیں دیا: بیرسٹر سیف

















