جرمن جونیئر ہاکی ٹیم کا دورہ خوش آئند، اب مزید ٹیمیں بھی آئیں گی: رانا مجاہد
لاہور (مشرق نیوز) سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد نے جرمنی کی جونیئر ہاکی ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند قرار دے دیا۔انہوں نے کہا ہے کہ جرمنی ہاکی کی دنیا کا بڑا نام ہے، اب مزید ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔صدر پنجاب ہاکی آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان ہاکی کیلئے بریک تھرو ثابت ہو گا، جرمنی جیسے چیمپئن ملک کی ٹیم کے آنے سے دنیا میں اچھا تاثر جائے گا۔سینئر ٹیم ہیڈ کوچ طاہر زمان نے کہا کہ 21 برس بعد جرمنی کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا ہے، جونیئر ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کو تیاری کا اچھا موقع مل رہا ہے۔
















