سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے عمرہ ادا کرلیا
مکہ مکرمہ (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار بیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم نے عمرہ ادا کرلیا۔بابر اعظم اپنے بھائی سفیر اعظم کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پہنچے۔بابر اعظم کے بھائی نے مسجد الحرام میں افطاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی ہے۔سوشل میڈیا پر بابر اعظم کے مداح ان کو مبارک باد دے رہے ہیں اور ساتھ ہی ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ بابر اعظم 15 مارچ کو واپس آکر نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے تیاریوں کا آغاز کریں گے۔بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے سکواڈ کا حصہ ہیں۔
















