چیمپئنزٹرافی میں”بھارت کو فائدہ“دینے کی باتوں پرروہت وکیل بن گئے

دبئی (مشرق نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما چیمپئنزٹرافی 2025 میں‘بھارت کو فائدہ’دینے کی خبروں پر بالآخر وکیل بن گئے اور دلائل کے انبار لگادیئے۔چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو‘ایڈوانٹیج’دینے کی باتیں ہرطرف سے سامنے آرہی ہیں، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز، ناصر حسین اور مائیکل ایتھرٹن نے بھارت کو فائدہ دینے پر کھل کر اظہار خیال کیا تھا، جس کے بعد میڈیا میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ کیا واقعی ایونٹ کےلیے ایسا کیا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روہت شرما کا کہنا تھا کہ دیکھیں ہم نے جو تین میچ کھیلے وہاں سطح کی نوعیت ایک جیسی تھی لیکن تینوں میچوں میں پچ نے مختلف انداز میں برتا کیا، آج ہم نے دیکھا کہ جب بولرز بولنگ کر رہے تھے تو ان کی گیند تھوڑی سوئنگ ہو رہی تھی۔روہت شرما نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے جو تین میچز کھیلے ہیں وہاں چار یا پانچ پچز استعمال کی جا رہی ہیں، لہٰذا ہم نہیں جانتے کہ کون سی وکٹ پر ہم کھیلیں گے۔ہم نہیں جانتے تھے کہ سیمی فائنل میں کون سی پچ پر ہمیں کھیلنے کا موقع ملے گا لیکن جس طرح بھی پچ ہوتی ہے ہمیں اس حساب سے ڈھلنا ہوتا ہے۔روہت شرما نے اپنی بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ دبئی ہے یہ ہمارا گھر نہیں ہے اور ہم یہاں اتنے زیادہ میچ نہیں کھیلتے یہ ہمارے لئے نیا ہے۔