قومی ٹیم کوبڑا دھچکا،صائم ایوب دوسرے ٹیسٹ سے باہر

کیپ ٹاون(ایم این پی)قومی ٹیم کوبڑا دھچکا،صائم ایوب دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔

دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران پیر مڑنے پر صائم ایوب کوہسپتال لے جایا گیا،بلے باز کی رپورٹس مزید مشاورت کےلئے برطانوی ماہرین کو ارسال کردی گئیں۔

ٹیم انتظامیہ کے مطابق قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر کیپ ٹاون ٹیسٹ میں بیٹنگ کےلئے نہیں آ سکیں گے۔