نئے سال کے دوران بڑے ایونٹس میں شرکت کروں گا‘ ارشد ندیم کا اعلان

میاں چنوں (مشرق نیوز) پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیویلن کھلاڑی ارشد ندیم نے کہا ہے کہ 2025ءمیں بڑے ایونٹس آ رہے ہیں ان میں شرکت کروں گا۔ایک بیان میں ارشد ندیم نے کہا ہے کہ 2024ءمیرے لئے اور پورے پاکستان کیلئے بہت اچھا رہا، 2025ءمیں اپنی بہترین تھرو کرنے کا ٹارگٹ ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں اپنی بہترین تھرو کی تو گولڈ میڈل جیتوں گا۔اولمپک گولڈمیڈلسٹ کا کہنا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز اور پیرس اولمپکس میں بھی اپنی بہترین تھرو کے باعث ریکارڈز بنائے۔ارشد ندیم نے کہا کہ اولمپکس 2028ءمیں اپنے اعزاز کا دفاع اور ورلڈ ریکارڈ کی خواہش ہے۔یاد رہے کہ رواں سال پیرس اولمپکس 2024ءمیں 40 سال بعد ارشد ندیم نے پاکستان کو گولڈ میڈل جتوایا تھا۔