باکسنگ ڈے ٹیسٹ ،شاہین پہلے ہی روز 211 پر ڈھیر

سینچورین: (مشرق نیوز) باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز شاہین211پر ڈھیر،جنوبی افریقہ نے جواب میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنالیے۔

میزبان ٹیم کی دعوت پر پاکستان ٹیم نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا ،36 کے مجموعی سکور پر کپتان شان مسعود کی وکٹ گرتے ہی شاہینوں کی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی،40 کے مجموعی سکور پر صائم ایوب، 41 رنز پر بابراعظم ،56 رنز پر سعود شکیل وکٹ گنوا بیٹھے۔

اوپنرز شان مسعود 17، صائم ایوب 14 ، بابراعظم 4 اور سعود شکیل 14 رنز بنا کرچلتے بنے،کامران غلام نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا اور 54 رنز کی اننگزکھیلی،رضوان 27، سلمان آغا 18 ، عامر جمال 28 ، خرم شہزاد 11 اور نسیم شاہ بغیر کوئی رن بنائے واپس لوٹے،ڈین پیٹرسن 5، کوربن بوش 4 اور مارکو جینسن نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

افریقہ کو 129 رنز کا خسارہ پورا کرنا باقی ہے ،کریز پر ایڈن مارکرم 47 اور کپتان ٹیمبا بووما 4 رنز کے ساتھ موجود ہیں، پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد 2 ،عباس نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔