بھارتی ہٹ دھرمی،چیمپئنز ٹرافی پرپاکستان کا پارٹنرشپ فارمولہ ماننے سے انکار

نئی دہلی:(ایم این پی)بھارتی ہٹ دھرمی،چیمپئنز ٹرافی پرپاکستان کا پارٹنرشپ فارمولہ ماننے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا بی سی سی آئی کو پارٹنرشپ فارمولہ ماننے میں ہچکچاہٹ ہے، بھارت میں غیرملکی ٹیموں کو کوئی سکیورٹی خدشات نہیں،ہائبرڈ ماڈل نہ ماننے کی صورت میں آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی پاکستان سے شفٹ کرنے کا عندیہ دےدیا جبکہ پاکستان نے بھارت سے تحریری ضمانت مانگ لی، تحریری ضمانت نہ ملنے پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فیصلہ کرے گی۔

پی سی بی ذرائع نے کہاآئی سی سی یا بھارتی بورڈ کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ، پاکستان کی تجاویز زیر غور ہیں،اگلے چند روز میں بات چیت متوقع ہے۔