جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح

مسقط:(ایم این پی)جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح،ملائیشیا کو 4-1سے پچھاڑ دیا۔

مسقط میں کھیلے گئے ایونٹ کے آخری میچ میں پاکستان فتح حاصل کرکے اپنے گروپ میں ناقابل شکست رہا،ملائیشیا کےخلاف سفیان خان نے ایونٹ کی دوسری ہیٹرک داغ دی،گول کیپر جنجوعہ کو شاند کھیل پیش کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا، پاکستان کاسیمی فائنل میں مقابلہ جاپان کےساتھ ہوگا۔