آئی سی سی سے رابطہ ہے ،چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی: محسن نقوی

لاہور (مشرق نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے امید ظاہر کی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، آئی سی سی سے مسلسل رابطہ ہے۔وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے رات گئے قذافی سٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا، کام کا جائزہ لیا اور میڈیا سے بات چیت بھی کی۔محسن نقوی کا بتانا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام 10اکتوبر کوشروع ہوا تھا، اسٹیڈیم کی گنجائش 35 سے40 ہزار تک ہوجائے گی، شائقین کرکٹ کا ویو بہت بہتر ہوجائیگا۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتا تھا راولپنڈی کا سٹیڈیم بھی ساتھ تیار ہوتا، مجھے پنڈی سٹیڈیم کی رپورٹ پہلے مل جاتی تو کچھ بہتر ہوتا۔محسن نقوی نے کہا کہ ساری صورتحال دیکھ کر آئی سی سی اجلاس سے بہتر چیز لیکر نکلیں گے۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ 20 دسمبر تک قذافی اسٹیڈیم کا کام مکمل ہوجائےگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مفاد میں بہترین فیصلہ کریں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم بھارت میں جاکر کھیلیں اور وہ پاکستان میں نہ کھیلیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتاکہ ہم بھارت میں جاکرکھیلیں اور وہ پاکستان میں نہ کھیلے، امید ہے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، جو فیصلہ ہوگا پاکستان کیلئے بیسٹ کرکے نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم انٹرنیشنل معیار کا ہوگیا ہے، سٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام 10اکتوبر کوشروع ہوا تھا، اسٹیڈیم کی گنجائش 35 سے40 ہزارتک ہوجائےگی، شائقین کرکٹ کا ویو بہت بہترہوجائےگا۔محسن نقوی نے کہا کہ میں چاہتا تھا راولپنڈی کا سٹیڈیم بھی ساتھ تیار ہوتا، مجھے پنڈی سٹیڈیم کی رپورٹ پہلے مل جاتی توکچھ بہتر ہوتا، ساری صورتحال دیکھ کر آئی سی سی اجلاس سے بہتر چیز لے کر نکلیں گے۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر غور کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی بورڈ میٹنگ جمعہ کو ہوگی۔