چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، بھارت بات کرے، تحفظات دور کریں گے:محسن نقوی

لاہور(ایم این پی )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، بھارت ہم سے بات کرے، تحفظات دور کریں گے،قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا چیمپئنز ٹرافی 2025 کےلئے تمام ٹیمیں پاکستان آنے کیلئے تیار ہیں اور ایسا کوئی مسئلہ نہیں کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہ آسکے، بھارت سے اب بھی اچھے کی امید ہے، کھیل اور سیاست الگ چیزیں ہیں، ایسا کوئی مسئلہ نہیں کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہ آسکے،محسن نقوی نے مزید کہا ہمیں کوئی ٹف ٹائم نہیں دے سکتا، چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا انتظار ہے، جتنی جلدی شیڈول آئے گا اتنی جلدی انتظامات مکمل کریں گے۔