ملتان (مشرق نیوز) ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان نے دو اسپنرز کے ساتھ اترنے پر غور شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق نعمان علی اور ساجد خان دوسرے ٹیسٹ کیلئے سکواڈ کا حصہ ہوسکتے ہیں، نوجوان سپنر ابرار احمد دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔ذرائع کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ایک فاسٹ بولر یا ایک بیٹسمین میں سے ایک کو ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ فائنل الیون پر پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کا تبادلہ خیال جاری ہے۔
دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کا دو سپنرز کے ساتھ اترنے پر غور
















