ملتان:(ایم این پی)شان مسعود ناکام ترین قائد،کپتانی خطرے میں پڑ گئی،ملتان کے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں اننگز کی شکست کا مزہ چھکنے والے کپتان شان مسعود کی قیادت میں قومی ٹیم ایک بھی فتح حاصل نہ کرسکی۔
ٹیم کو آسٹریلیا 3، کمزور حریف بنگلہ دیش نے ہوم گراونڈ پر 3 اور اب انگلینڈ نے ابتدائی ٹیسٹ میں شکست سے دوچار کیا،ریڈ بال فارمیٹ کے کپتان شان مسعود ابتدائی 6 ٹیسٹ ہارنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے۔
ذرائع کے مطابق مسلسل شکستوں کے سبب ریڈ بال ٹیم کے کپتان شان مسعود کو قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا،انگلینڈ کےخلاف سیریز میں ہی شان مسعود کو کپتانی سے ہٹایا جاسکتا ہے،سعود شکیل، رضوان اور سلمان علی آغا کے ناموں پر غور شروع کردیا گیا۔
شان مسعود ناکام ترین قائد،کپتانی خطرے میں پڑ گئی
















