لاہور،اسلام آبا:(خبرنگار،بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی سٹرکچر پر اہم فیصلے کر لیے،پارٹی کے پارلیمانی و عملی سیاسی امور کو الگ کر دیا،قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز پارلیمانی ٹیم کو لیڈ کریں گے،بانی پی ٹی آئی نے عملی سیاست کی ذمہ داری سلمان اکرم راجہ کو تفویض کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا، سلمان اکرم راجہ بطور پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل ذمہ داریاں نبھائیں گے،رﺅف حسن کی سربراہی میں تھینک ٹینک تشکیل دیا جائے گا۔
رﺅف حسن حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر زکا اجرا ءاور انتخابی معاملات بھی دیکھیں گے، بانی پی ٹی آئی کے فیصلوں کے مطابق نوٹیفکیشن جلسے کے بعد جاری کیے جائیں گے۔
ادھراپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور کرلیا گیا،عمر ایوب نے کہا میں بانی پی ٹی آئی کا مشکور ہوں ،بطور پی ٹی آئی ورکر اور عمران خان کے ساتھ کام جاری رکھوں گا۔
دریں اثنا پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رو¿ف حسن کو عہدے سے ہٹانے جانے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق رو¿ف حسن پر کچھ پارٹی رہنماو¿ں کو عدم اعتماد تھا اب نئے سیکرٹری اطلاعات کےلئے شیخ وقاص اکرم کا نام سرفہرست ہے۔
عمر ایوب کااستعفیٰ منظور،سلمان اکرم را جہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل مقرر
















