لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کے کرکٹرز کی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں مانگ کم ہونے لگی جس کی ایک وجہ تو کھلاڑیوں کی کارکردگی اور دوسری وجہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ملنے والے این او سی کی پالیسی میں غیر یقینی صورتِ حال بتائی گئی ہے۔قومی کرکٹرز کے این او سی کے معاملے پر ہر سیزن میں بحث ہوتی ہے، اس کی تازہ مثال حال ہی آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کی وجہ سے سامنے آئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غیریقینی کی صورتحال کی وجہ سے بگ بیش لیگ کی انتظامیہ نے پاکستان کے کرکٹرز سے ہاتھ کھینچ لیے، بی بی ایل کی ٹیمیں پاکستان کے کرکٹرز کو لینا چاہتی تھیں اور کچھ کرکٹرز سے دستیابی کے حوالے سے وضاحت مانگی تھی۔پاکستان کے کرکٹرز این او سی کے حوالے سے یقینی طور پر کچھ نہ بتا سکے، بی بی ایل کی ٹیمیں مکمل ایونٹ یا میچز کی تعداد کے حوالے سے کلیئریٹی چاہتی تھیں۔ پاکستان کے صرف اسامہ میر ہی منتخب ہو سکے جبکہ حارث روف، شاداب خان، نسیم شاہ، زمان خان اور فخر زمان جیسے کرکٹرز سمیت 69 کرکٹرز کی نامزدگیاں ہوئی تھیں۔حارث روف سے بھی دو ٹیموں نے رابطہ کیا تھا، انہیں کلیئیٹی نہ مل سکی، حالانکہ وہ دو لیگز کھیل چکے ہیں، ٹیم میں شامل نہ ہونے کی صورت میں وہ تیسری لیگ کیلئے خصوصی اجازت چاہتے تھے۔حارث روف کو بنگلا دیش کے خلاف سیریز کیلئے زیر غور نہ لایا گیا جبکہ انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے بھی کوئی کلیئریٹی نہیں کہ وہ پلان میں شامل ہیں یا نہیں۔حارث روف وائٹ بال کے ساتھ ریڈ بال کرکٹ کھیلنے کے خواہشمند ہیں۔
مایوس کن کارکردگی کا شاخسانہ، پاکستان کے کرکٹرز کی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں مانگ کم ہونے لگی
















