راولپنڈی:(بیورورپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کو تاریخ میں دوسری مرتبہ اپنی زمین پر حریف کے ہاتھوں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ،بنگلہ دیش سے پہلے انگلینڈ نے 0-3 سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کے ہوم گراونڈ پر وائٹ واش کیا ،پاکستان ٹیم 2مرتبہ نیوٹرل وینیو پر بھی اپنی ہوم سیریز ہار چکا ۔
2002 میں آسٹریلیا نے سری لنکا ،متحدہ عرب امارات میں ہونےوالی سیریز میں پاکستان کو شکست دی ،2017 میں سری لنکا نے پاکستان کو 0-2 سے یو اے ای میں ہرایا ،پاکستان ٹیم کی مجموعی طور پر 17 ویں سیریز وائٹ واش شکست ہے۔
13 سیریز میں پاکستان حریف کے ہوم گراونڈ پر ہارا ،7 سیریز میں وائٹ واش کا سامنا آسٹریلوی سرزمین پر کرنا پڑا،2002، 2013 اور 2018 میں جنوبی افریقہ میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا،2016 ،2020 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ میں وائٹ واش شکست ہوئی ،دونوں سیریزمیں پاکستان 0-2 کے مارجن سے ہارا ،2014 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں 0-2 سے وائٹ واش شکست ہوئی ۔
پاکستان ٹیم کو مجموعی طور پر 17 ویں کلین سویپ شکست

















