دوسرا ٹیسٹ، لٹن داس، مہدی حسن کی بیٹنگ نے بنگلہ دیش کی پوزیشن مستحکم کردی

راولپنڈی (مشرق نیوز) بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان 158 رنز بنالئے۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے 274 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے ہیں جبکہ پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 120 رنز درکار ہیں۔ کھیل کے تیسرے روز پاکستانی بولرز نے شاندار کم بیک کیا، خرم شہزاد اور میر حمزہ نے جارحانہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے ٹاپ 6 بیٹر کو محض 26 رنز کے عوض پویلین بھیج دیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شادمان اسلام 10، کپتان نجم الحسن شانتو 4 ،مشفق الرحیم 3، شکیب الحسن 2 جبکہ ذاکر حسن اور مومن الحق نے ایک ایک رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ لٹن داس 62 اور مہدی حسن میراز 65 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 4 جبکہ میر حمزہ نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔