روم (مشرق نیوز) پاکستان کے مارشل آرٹس کھلاڑی عرفان محسود نے اٹلی کے مارسیلو فیری کے دو ریکارڈ توڑ دیے۔عرفان محسود نے پاوں کے انگوٹھے سے 40 پاونڈ وزن 3 منٹ 20 سیکنڈ تک اٹھا کر عالمی ریکارڈ بنا دیا۔اٹلی کے مارسیلو نے 40 پاو¿نڈ وزن ایک منٹ 32 سیکنڈز تک اٹھا کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔عرفان محسود نے پاو¿ں کے انگوٹھے سے 70 کلو وزن اٹھا کر نیا عالمی ریکارڈ بھی بنا دیا ہے جبکہ مارسیلو نے پاوں کے انگوٹھے سے 56 کلو وزن اٹھا کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔عرفان محسود 8 سال میں 100 گنیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے پہلے پاکستانی ہیں، گنیز انتظامیہ نے ریکارڈ کا تصدیقی سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے۔
پاکستان کے مارشل آرٹس کھلاڑی عرفان محسود نے اٹلی کے مارسیلو فیری کے دو ریکارڈ توڑ دئیے
















