کولمبو (مشرق نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔ چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کی منظوری آئی سی سی میٹنگز کے آخری روز دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے بجٹ پی سی بی اور آئی سی سی نے تیار کیا۔ آئی سی سی کے اجلاس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فروری 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے جس کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو مجوزہ شیڈول پہلے ہی بھیج چکا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کی منظوری دے دی
















