چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو 148 رنز سے شکست دیدی
ڈارون (مشرق نیوز) چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو 148 رنز سے شکست دیدی۔ 428 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش اے کی ٹیم دوسری اننگز میں 279 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ پاکستان شاہینز کی جانب سے مہر ممتاز نے 4 اور شاہ نواز دھانی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلہ دیش اے کی جانب سے پرویز حسین نے 57 اور امیتی حسن نے 71 رنز بنائے۔ واضح رہے پاکستان شاہینز نے پہلی اننگز میں 467 رنز بنائے تھے جس میں محمد ہریرہ نے ڈبل اور کامران غلام نے سنچری سکور کی تھی۔ بنگلہ دیش اے کی ٹیم پہلی اننگز میں 266 رنز پر آوٹ ہوگئی تھی جس میں خرم شہزاد نے 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ پاکستان شاہینز نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 226 رنز بنا کر بنگلہ دیش اے کو 428 رنز کا ہدف دیا تھا۔
















