گلوبل ٹی 20: بابر ، شاہین اور رضوان کو این او سی نہ ملنے کا امکان

لاہور: ( )گلوبل ٹی 20 کے لیے قومی کھلاڑیوں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور رضوان کو این او سی نہ ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آل فارمیٹ پلیئرز کے لیے پی سی بی کی پالیسی کی وجہ سے کھلاڑیوں کو این او سی نہیں دیا جائے گا، پی سی بی آل فارمیٹ پلیئرز کو مصروف انٹرنیشنل شیڈول کی وجہ سے این او سی دینے کے حق میں نہیں ۔

حال ہی میں نسیم شاہ کو بھی آل فارمیٹ پلیئر کی وجہ سے دی ہنڈریڈ کے لیے این او سی نہیں ملا۔