لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ہندوستانی حکومت کی جانب سے پاکستان نہ جانے دینے سے انکار کا تحریری ثبوت مانگ لیا۔ بھارتی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ اگر ہندوستانی حکومت چیمپیئنز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان کے سفر سے اپنی ٹیم کو اجازت دینے سے انکار کرتی ہے، تو اسے تحریری طور پر ہونا چاہئے ۔ یہ بھارتی کرکٹ بورڈ پر ہے کہ وہ خط انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو فراہم کرے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی ذرائع نے مزید کہا کہ بھارتی بورڈ کو ٹورنامنٹ سے کم از کم پانچ چھ ماہ قبل اور تحریری طور پر ہمیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو اپنی آمد سے متعلق آگاہ کرنا چاہیے تھا۔
چیمپئینز ٹرافی 2025، بھارتی بورڈ حکومتی انکار کا تحریری ثبوت فراہم کرے: پی سی بی

















