ارجنٹائن نے 16ویں مرتبہ کوپا امریکہ ٹائٹل جیت لیا
میامی (مشرق نیوز) کوپا امریکہ فٹ بال کے فائنل میں لورٹیزو مارٹنز کے فیصلہ کن گول کی بدولت ارجنٹائن نے کولمبیا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دیکر مسلسل دوسری اور مجموعی طور پر 16ویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔میامی گارڈنز میں ارجنٹائن اور کولمبیا کے درمیان کوپا امریکہ کا فائنل میچ انتہائی دلچسپ رہا۔دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کیلئے کئی حملے کئے لیکن کسی کو کامیابی نہ ملی۔میچ کے دوسرے ہاف میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی انجری کا شکار ہو گئے۔ آنکھوں میں آنسو لئے وہ میدان سے باہر چلے گئے، بلکہ بینچ پر اپنے جذبات کنٹرول نہ کر سکے اور رو پڑے۔مقررہ وقت میں کوئی ٹیم گول نہ بنا سکی۔ جس کے بعد میچ اضافی وقت میں چلا گیا جہاں 112ویں منٹ میں ارجنٹائن کے لوٹیرو مارٹنز نے گول بنایا اور یہی گول فائنل کا فیصلہ کن گول ثابت ہوا۔ ارجنٹائن نے صفر کے مقابلے میں ایک گول کی کامیابی کے ساتھ کوپا امریکہ 2024 ٹائٹل جیت لیا۔ یہ ارجنٹائن نے ریکارڈ 16ویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔واضح رہے کہ ارجنٹائن کی ٹیم 2004 سے اب تک 8 ایونٹس میں سے 6 کے فائنل میں پہنچی جبکہ اسے صرف دو میں کامیابی ملی۔
















